پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑی کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) سال نو پر پیٹرول سستا ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کرکے عوام کونئے سال میں بڑی خوشخبری دے دی گئی۔وفاقی حکومت کی جانب سیپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرایوں میں ساٹھ روپے سے ایک سو اسی روپے تک کمی کردی ہے۔لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910سے کم کرکے1850روپے مقرر کیا گیاہے،مری کاکرایہ 2370روپے سے کم کر کے 2290روپے، پشاور2610روپے سے کم کرکے2530اور مانسہرہ کاکرایہ 2500 سے کم کرکے 2420روپے کردیا ہے جبکہ ایبٹ آباد کا کرایہ 2310سے کم کرکے 2240روپے کیا گیا ہے۔ سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن کااس حوالے سے کہنا ہے کہ فیصل آباد کیلئے کرایہ 1010 سے کم کرکے980روپے کردیا گیا ہے، صادق آباد کے لئے 2510 سے 2430 روپے،ملتان کے لئے1700 سیکم کرکے 1650روپے مقررکیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں