اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن سسٹم شعبہ صحت میں خاموش انقلاب ہے، اسلام آباد میں 6 جنوری کو ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سیاسی جلسوں کی مانند ہجوم ہے، ہسپتالوں میں ہجوم کی وجہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کی غیرموجودگی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے۔




