فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی نے سعودی عرب کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستا ن نے ہمیشہ سعودی عرب کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور اسی طرح پاکستان کے مشکل اوقات میں سعودی عرب نے برادرانہ تعلقات کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان اور سعود ی عرب کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں ۔ تاہم سعودی عرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہمہ آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ یہ اجتماع مملکت سعودی عرب کیساتھ مکمل یکجہتی اور اس کی سلامتی کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کی توثیق کرتا ہے۔




