فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدرسینیٹرسردارخلیل طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی8فروری کوپہیہ جام توکیاوہ خود جام ہوجائے گی اس کی اپیل پرکوئی باہرنہیں نکلے گا تاہم وہ سوشل میڈیاپراداروں کے خلاف مہم کی بجائے اپنی غلطیوں کاعتراف اور پاک فوج کااحترام کرے توسیاسی تنائو ختم اور فضاکی سمت درست ہوسکتی ہے ۔ مزاکرات کے بحران میں لگتاہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان ایک صفحہ پر نہیں بانی کی ہمشیرہ سمیت تمام کی سوچ الگ ہے۔ وزیراعظم کے مشیر سینیٹرراناثناء اللہ خاں نے وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی سمیت 5 بڑوں کو اعتماد سازی کے لئے آپس میں مل بیٹھنے کی جوتجویز دی ہے وہ درست بھی ہے اور ضروری بھی ہے۔




