لاہور(بیورو چیف)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس فورس کی صحت اور علاج معالجے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے سال 2026ء کے دوران پولیس فورس کیلئے جدید اور معیاری طبی سہولیات میں نمایاں اضا فے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام بڑے شہروں میں گوجرانوالہ کیئر ویل پولیس ویلفیئر ہسپتال کی طرز پر جدید سہولیات سے آراستہ طبی ادارے قائم کئے جائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پولیس ویلفیئر ہسپتال گنجان آباد علاقوں میں قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس ویلفیئر ہسپتالوں میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو جدید اور معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔




