ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے تحصیل کمالیہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے زیرِ تعمیر پیرا فورس آفس کمالیہ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے 13رجب ولادتِ حضرت علی کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور جلوس کے انتظامات، سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے امن و امان اور عوامی سہولت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے محمود بھٹی قبرستان کا دورہ کر کے جاری صفائی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنانیکی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں