2فریقین کے مابین فائرنگ،ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (بیوروچیف)بنوں غنڈی میرخان خیل کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ جنگڑ خیل میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق،ایک زخمی ہوا، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت سہیل، واحد اللہ، کاشف، گوہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں پشاور سے آیا مہمان بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں