یوٹیوب نے سرچ فلٹرز میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرا دیں

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب نے صارفین کی رائے کی بنیاد پر سرچ فلٹرز میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں، جن کا مقصد سرچ نتائج کو کم الجھا ہوا اور زیادہ آسان بنانا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے تحت شارٹس، طویل دورانیے کی ویڈیوز اور لائیو مواد کو سرچ نتائج میں الگ اور واضح انداز میں دکھایا جائے گا، کیونکہ پلیٹ فارم پر مواد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔یوٹیوب کے مطابق ویڈیوز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث صارفین کے لیے اپنی مطلوبہ ویڈیو تلاش کرنا مشکل ہو رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں