DHO ٹوبہ ڈاکٹر شہزاد محمود CEO ہیلتھ فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر محمد شہزاد محمود کو سی ای او ہیلتھ فیصل آباد تعینات کر دیا جبکہ سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد کو ایم ایس گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد تعینات کر دیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شہباز احمد کے پاس سی ای او ہیلتھ فیصل آباد کے ساتھ ساتھ مذکورہ عہدہ کا اضافی چارج بھی تھا اور ڈاکٹر شہباز کو فوری طور پر ایم ایس گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں