منکی پاکس کا مرض بڑھنے لگا

ملتان(بیورو چیف)پنجاب کے شہر اولیا ملتان میں بھی منکی پاکس کا مریض سامنے آ گیا۔ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق نشتر ہسپتال میں زیر علاج مشتبہ مریض کا منکی پاکس کا ٹیسٹ کرایا گیا جو بعد میں پازیٹو نکلا، مریض کا تعلق خانیوال سے ہے۔ترجمان نے بتایاکہ مریض کو آئی سو لیشن وارڈ میں داخل کر کے علاج جاری ہے۔واضح رہے گزشتہ روز لاہور کے میوہسپتال میں بھی منکی پاکس کے 4مریض سامنے آئے ہیں جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں