عوام کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول دینا پہلی ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر کو خوبصو رت بنانے اور شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں پارکوں کی تزئین و آرائش کے مختلف منصوبوں پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔اسی سلسلے میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی نے جناح پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے پارک میں جاری تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، لائٹس کی تنصیب، واک ویز کی بحالی اور بچوں کے جھولوں کی مرمت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔سید یاسر علی نے موقع پر موجود عملے کو مزید بہتری لانے اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہم شہریوں کو بہتر، محفوظ اور معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں