سڑکیں بحال،راستے ہموار،سفر آسان کے دوسرے مرحلے پر کام شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن”سڑکیں بحال، راستے ہموار،سفر آسان”کے تحت شہر میں دوسر ے مرحلہ میں سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام شروع ہوگیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سڑکوں کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔انہوں نے جامع مسجد گول غلام محمد آباد کے بالمقابل کالب روڈ اور جامعہ چشتیہ چوک روڈ کا دورہ کرکے جار ی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور کہا کہ شفافیت پر زیروٹالرنس ہے۔انہوں نے ٹھیکیداروں کو ڈبل شفٹ میں کام کی تاکید کی اور آئندہ دو ہفتوں میں کام مکمل کرنے کا حکم دیا۔کمشنر نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں 33 سڑکوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں