فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 5شہریوں کو کنگال کر دیا’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے متاثرہ شہری زاہد ایوب نے بتایا کہ ملزم طارق نذیر نے کاروبار کی غرض سے 26لاکھ 40ہزار’ سرکلر روڈ کے لیاقت علی سے ملزم نعیم نے 11لاکھ روپے’ گلفشاں کالونی کی نائلہ ناز نے جھنگ بازار پولیس کو بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عاقب نے کاروبار کیلئے ساڑھے 18لاکھ کی رقم ادھار حاصل کر کے واپس نہ کی۔ سول لائن پولیس کو درخواست گزار محمد سعید کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد اور لیاقت ٹائون اے بی سی روڈ کے شوکت علی کو اس کے جاننے والے ملزم ساجد نے لاکھوں روپے کی جمع پونجی لیکر فرار ہو گئے




