پاکستان نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کاقیام امن کیلئے کردارسرمایہ افتخار ہے،دنیا بھر کے سیاسی پنڈت قیام امن کے لئے ہماری ریاستی ترجیحات اور خدمات کوقدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں،عالمی ضمیر نے پاکستان کے فلسفہ امن پر اپنے اعتماد کی مہرثبت کردی ہے،پاکستان نے برادراسلامی ریاست ایران اورامریکہ کے درمیان پل کاکرداراداکرتے ہوئے انسانیت کوتھرڈ ورلڈ وار سے بچالیا ،اوورسیزپاکستانیوں نے بھی دنیا بھر میں امن وآشتی کوفروغ دیا اورنفرت پر کاری ضرب لگائی ،پاکستان نے ہردور میں عالمی امن کی بحالی اورآبیاری کیلئے کلیدی کرداراداکیا ،ہماری ریاست کے خلاف بھارت کاانتہاپسندانہ اورمتعصبانہ بیانیہ سمندربردہوگیا ۔وہ ڈیوائن گارڈن میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ ایران اورامریکہ کے درمیان سنجیدہ مکالمے کے نتیجہ میں ہونیوالے معاہدہ کاکریڈٹ پاکستان سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔متعدد خودساختہ آپریشنزکی آڑ میں پاکستان کیخلاف زہریلے پروپیگنڈے کے ماسٹر مائنڈ نریندرمودی نے بھارت کاشیرازہ کابکھیردیا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں پاکستان کی بے پایاں پذیرائی اورسیاسی وسفارتی اہمیت کے بعداب بھارت کیلئے ہماری ریاست کیخلاف آبی جارحیت جاری رکھنا آسان نہیں ہوگا۔سندھ طاس معاہدہ کی روشنی میںپاکستان کے عوام اپنی پاک سرزمین کوسیراب کرنیوالے پانیوں سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگربھارت کوآگے بڑھنا ہے تواسے سدھرنا ہوگا ،بھارت کی طرح جوملک اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مسلسل الجھتے اورتعلقات بگاڑتے ہیں ،دنیا میں کوئی ان پر اعتماد نہیں کرتا ۔مقبوضہ کشمیر کے بوجھ سے بھارت کی کمر جھک گئی ہے ،اگر کشمیریوں کواپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کااختیار نہ دیا گیا توبھارت کی نام نہاد جمہوریت،معاشرت اورمعیشت کاجنازہ اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے ساتھ محبت کاحامی کوئی ملک بھارت کے ساتھ تجارت کرناپسند نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں