15

کمشنر جہانگیر انور کاڈی سی کے ہمراہ وومن جیل کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ”وومن جیل”کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ کے ہمراہ دورہ کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔کیئر،کسٹڈی،کنٹرول کے سلوگن پر قائم وومن جیل میں پرائیڈ آف پاکستان وومن کے مونو مینٹس آویزاں کئے گئے ہیں۔4 بیڈ پر مشتمل ہسپتال،مریم نواز سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر برائے خواتین قائم ہے۔مقامی مخیر صنعتی ادارے کی طرف سے سکل سنٹر میں قیدی خواتین کو ہنر مند بنایا اور بعد از رہائی انہیں ملز میں نوکری دی جائے گی۔کمشنر نے خواتین میس کا دورہ بھی کیا اور شاندار بلڈنگ اور قیدی خواتین کے لئے دستیاب سہولیات کو سراہا۔انہوں نے قیدی خواتین سے بھی گفتگو کی اورخواتین کی تیار کردہ دستکاریاں دیکھیں۔انہوں نے مرد جیل میں قیدیوں میں کپڑے اور ضرورت کا دیگر سامان بھی تقسیم کیا۔انہوں نے جیل کو دارالاصلاح بنانے کے لئے سپرنٹنڈنٹ کے اقدامات کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں