اسلام آباد(بیورو چیف)قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کو خط لکھ دیا جس میں ان سے کشمیر ایشو پر قومی سطح پر مشاورت کے لیے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور سفارتی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کی تجویز دی گئی۔کشمیر کاز کو عالمی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کرنے پر مشاورت متوقع ہے۔ رانا محمد قاسم نون نے محمود خان اچکزئی سے جلد ملاقات کے لیے وقت بھی مانگ لیا۔خط میں قومی اہمیت کے امور پر محمود خان اچکزئی کے کردار کو سراہا گیا، کشمیر کے حقِ خودارادیت کے مقف کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کی تجویز دی گئی۔دریں اثنا ہیومن رائٹس کونسل آزاد جموں کشمیر کے وفد نے محمود خان اچکزائی سے ملاقات کی، وفد اپوزیشن چمبر میں پہنچا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، عوام کے مطالبات سمیت وفاقی حکومت سے کیے گئے معاہدے پر بھی بات ہوئی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاطف خان اور اخوانزادہ حسین یوسفزئی بھی موجود تھے۔




