امن،برداشت اور اخوت پیغام پاکستان کا حقیقی تشخص ہیں،آر پی او

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے محرم الحرام میںپیغامِ پاکستان و پیغامِ امن کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن، بردا شت اور اخوت ہی پیغامِ پاکستان کا حقیقی تشخص ہیں۔ فرقہ واریت، اشتعال انگیزی اور نفرت آمیز سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائیگا۔ علماء کرام مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔ فیصل آباد میں امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں پریس کانفرنس میںحافظ محمد امجد’ مولانا ریاض کھرل’ ڈاکٹر افتخار نقوی ‘پیر محمد مسعود مدنی و دیگرموجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں