7

ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے

ساہیوال (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب، ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال مرزا تنویر بیگ کی زیر نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ساہیوال کی جانب سے گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال میں طلبہ کے لیے ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر خضر حیات انجم نے طلبہ کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی کے اصولوں، پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، پتنگ بازی کے خطرناک اور جان لیوا نتائج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں