مریم نواز کا ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب لانیکا فیصلہ (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا، غریب کا پیسہ کسی کو نہیں کھانے دوں گی ٹیکنالوجی کے استعمال سے صحت میں انقلاب لائینگے’ لاہور میں ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحت کے شعبے میں شفافیت بہت ضروری ہے دس ہزار 300 بچوں کے دل کا آپریشن کرنے سے انہیں نئی زندگی ملی ہے انہوں نے کہا کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے صحت میں انقلاب لایا جا سکتا ہے بچوں کی پیچیدہ ہارٹ سرجنز کی خدمات حاصل کی ہیں ماضی میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو نہیں دی جاتی تھیں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ہر طرح کی ادویات موجود ہیں’ غریب کا پیسہ کرپشن کی مد میں کسی کو نہیں کھانے دوں گی، کوشش ہو گی کہ علاج کے لیے کسی کو بھی دوسرے شہر نہ جانا پڑے’ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے مریم نواز نے کہا پنجاب میں شعبہ صحت کے لیے 630 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے صحت کے شعبے میں اونچ نیچ ہو جائے تو لوگوں کی زندگیاں بھی جا سکتی ہیں، شعبہ صحت کی ترقی کیلئے بھرپور کام کیا جا رہا ہے، پنجاب کے عوام سہولیات سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں 10ہزار بچوں کی جان بچائی ہے، بنیادی مرکز صحت میں بھی جدید سہولیات دی جا رہی ہیں، ساری ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا ہے انہوں نے کہا ایک سال پہلے جناح ہسپتال کا دورہ کیا تو مریضوں نے شکایت کی کہ ادویات نہیں مل رہی ہیں لوگوں سے باہر سے ادویات منگوائی جا رہی تھیں جب میں نے سٹاک روم میں میں جا کر دیکھا تو پورا کمرہ ادویات سے بھرا پڑا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو جان بوجھ کر پریشان کیا جاتا ہے جس پر افسوس ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ماضی کی طرح صورتحال پیش نہ آئے اور ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں سے وہ تمام ادویات میسر ہوں جن کی ضرورت ہے، پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب لانا ہے،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شعبہ صحت میں انقلابی اقدام کا عزم قابل ستائش ہے وزیراعلیٰ نے چلڈرن ہسپتال میں سرجری پروگرام کے تحت 10ہزار سرجری مکمل ہونے پر خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں انہوں نے چلڈرن ہسپتال کے نئے آئی سی یو کا بھی افتتاح کیا آئی سی یو کا دورہ کیا زیرعلاج بچوں کی تیمارداری کی اور اظہار شفقت کیا وزیراعلیٰ تقریب میں مریض بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 10331بچوں کی سرجری ہو چکی ہے وائس چانسلر مسعود صادق نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہارٹ سرجری پروگرام پر بریفنگ دی کہ ہر سال 50ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں 25ہزار کو فوری سرجری کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں کارڈیک سرجن کی تعداد 12کارڈیک فزیشن 34 تک بڑھا دی وزیراعلیٰ ٹرانسپلانٹ کارڈ سے 800 کو کلیئر ٹرانسپلانٹ اور 200 بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں،، چلڈرن ہسپتال لاہور میں 10ہزار سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجری کرنا انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے ایک رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 452 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی گئی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبہ پنجاب میں کسی بھی دوسرے صوبے کے افراد کے علاج معالجہ پر کسی قسم کی قدغن نہیں اور انسانیت کے ناطے پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کے دروازے ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کیلئے بھی کھلے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سرکاری ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب برپا کرنے فیصلہ نہ صرف قابل تحسین بلکہ دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید بھی ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبہ کے عوام کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں شعبہ صحت میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے امید ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں