کچے کا علاقہ کلیئر’ 200 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کچے کا علاقہ ڈاکوئوں سے پاک ہو گیا راجن پور اور رحیم یار خان کے جزیرہ نما علاقے کلیئر کر دیئے گئے راجن پور کے علاقوں سے 42′ رحیم یار خان کے علاقے سے 200 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے جبکہ وزیراعلیٰ نے کچے کے علاقوں کیلئے ڈویلپمنٹ پلان کا اعلان کر دیا، کچا میں آپریشن پر جاری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ راجن پور اور رحیم یار خان کے علاقے کلیئر کر دیئے گئے ہیں کچے کے علاقوں میں اسکول’ کالج’ ہسپتال اور ٹیوٹا کے ادارے قائم کئے جائیں گے بہتر ٹرانسپورٹ کیلئے گرین بس سروس اور دیگر سہولتیں فراہم کریں گے کچے کے لوگوں کو اپنی کھیتی باڑی اور روزگار کیلئے زرعی اراضی اور کسان کارڈ دیئے جائیں گے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر بھی قائم کیا جائے گا چیف منسٹر پروگرام آف کچے ایریا ڈویلپمنٹ کے لیے 3رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی جس کی سربراہی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی ہیں کمیٹی میں ہوم سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ بھی شامل ہیں مریم نواز شریف نے کہا کہ 6ہفتے کے کچے کے آپریشن میں علاقوں کو دہائیوں کے بعد مکمل طور پر کلیئر کیا گیا ہے، 45 دن سے اغواء برائے تاوان اور ہنی ٹریپ کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی 500 سے زائد سرینڈر کرنے والے ڈاکوئوں میں ہائی پروفائل گینگ لیڈر بھی شامل تھے ڈاکوئوں سے راکٹ لانچر’ مشین گنیں’ پسٹل’ ایمونیشن’ ہینڈگرینڈر اور دیگر جدید ہتھیار برآمد ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور نائٹ ویژن کیمروں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ممکن ہوا تمام اداروں نے مل کر ون یونٹ کی طرح کام کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں نئے سکول’ کالج’ ہسپتال’ گرین بسیں اور سڑکیں بنائی جائیں گی،، خدا خدا کر کے پنجاب حکومت کی شاندار حکمت عملی سے کچے کا بدنام ترین علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کچے کا علاقہ نوگو ایریا بن گیا تھا جہاں صرف جرائم پیشہ افراد کا راج تھا اس علاقہ میں داخل ہونے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکاران بھی کتراتے تھے اس علاقے میں ڈاکوئوں کا راج تھا اور رات تو رات دن کے وقت بھی ادھر سے کوئی شخص گزرنے سے بھی خوف کھاتا تھا کئی دہائیوں سے راجن پور’ رحیم یار خان’ کشمور وقرب وجوار کے علاقوں کے لوگوں میں ڈاکوئوں کا اتنا خوف تھا کہ وہ راتوں کو جاگتے رہتے تھے کچے کے علاقے سے رات کے وقت فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہتی تھیں اور کچے کے علاقے کے اردگرد رہنے والے علاقوں کے لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے ڈاکوئوں کے حوصلے اتنے بڑھ گئے تھے کہ وہ دن کے وقت بھی شہری علاقوں میں بلاخوف وخطر داخل ہو کر لوگوں سے بھتہ وصول کرتے تھے مگر ڈاکوئوں کے خلاف مقامی پولیس کچھ نہیں کر سکتی تھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی اور کچے کے علاقوں میں ڈاکوئوں کے خلاف منظم آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت کچے کے علاقے کو 100فی صد کلیئر کرنے کیلئے پاک فوج’ رینجرز’ پنجاب وسندھ پولیس’ سی سی ڈی’ سپیشل برانچ سمیت تمام اداروں نے حصہ لیا جدید ڈرون ٹیکنالوجی نائٹ ویژن کیمروں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور کامیابی حاصل ہوئی سرینڈر کرنے والے 500 ڈاکوئوں نے ہائی پروفائل گینگ لیڈر بھی شامل تھے متعدد پر بھاری انعام بھی مقرر تھا ڈاکوئوں کو قابو کرنے کیلئے بڑی حکمت عملی مرتب کی گئی کیونکہ چاروں طرف سے دریا کی وجہ سے رسائی آسان نہ تھی ڈاکوئوں نے خفیہ راستے بنا رکھے تھے اور خطرہ کے وقت وہاں سے فرار ہو جاتے تھے ڈاکو کسی قانون کو خاطر میں لاتے تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل جدوجہد کے نتیجہ میں 500 ڈاکوئوں نے سرینڈر کیا ماضی کی حکومتوں نے کبھی بھی کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف اتنے بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کی کوشش نہیں کی بالآخر یہ کامیابی بھی محترمہ مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے حصہ میں آئی اور اس علاقہ کو کلیئر کر دیا گیا وزیراعلیٰ نے کچے کے علاقوں کیلئے ڈویلپمنٹ پلان کا اعلان کر کے ان علاقوں کے لیے ترقی وخوشحالی کی راہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں