پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر نزول قرآن کی شب میں وجود میں آیاتاحیات قائم رہے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ماہ صیام، قرآن کا آپس میں روحانی ربط اور حصولِ تقوی اور صراطِ مستقیم پر گامزن ہونے قربِ الٰہی کا موثر ترین ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے جے یو پی کے زیر اہتمام جامع مسجد لاثانی میں سیمینار میں صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ جملہ مکاتب فکر کے علما کی شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کو جوڑیں اور محراب و ممبر سے تبلیغ، تعلیم ، تلقین نصیحت ، رجوع القران ، دعوت ال الخیر ، اسلامی اقدار کا احیا ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا درس دیں تاکہ نسلِ نو کی دین سے دوری کا خاتمہ امہ کو زبوں حالی سے نجات پھر عظمت رفتہ ملے اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی علامہ غلام اکبر ساقی مفتی مظفر اقبال ڈاکٹر عبدالرزاق عابد پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی علامہ عزیز الحسن اعوان مولانا محمد تنویر طاہر راٹھور مولانا اصغر علی مہروی صاحبزادہ محمد احمد رضا مولانا سجاد احمد سرداری پیر قاری محمد عاشق علی نعیمی مولانا محمد یعقوب نقشبندی و دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام پاکستان کے خلاف مذموم ارادوں کو ہم اپنے قومی اتحاد سے خاک میں ملا دیں گے مملکتِ خداداد پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر نزولِ قرآن کی شب وجود میں آیا تا قیامت قائم رہے گا تحفظ و دفاعِ وطن پر ہم متحد ہیں ان مقدس گھڑیوں میں نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے مزین کرنا ناگزیر ضرورت ہے دہشت گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہدا کو عقیدت کے پھول قومی یگانگت کو فروغ دینے کا عزم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں