ڈپٹی چیف آفیسرMCFعظمت فردوس کا دوبارہ تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف ایکشن،درجنوں دکانیں سیل کردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کی درجنوں دکانیں سیل اور سامان قبضہ میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے گزشتہ روز بھوآنہ بازار’ ریگل روڈ’ ڈگلس پورہ’ جھنگ بازار’ کلاک ٹاور’ ڈجکوٹ روڈ بیرون غلہ منڈی کا وزٹ کیا تو وہاں پر تاجروں نے دکانوں کے باہر سامان رکھ کر فٹ پاتھ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ جس پر چلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پر انہوں نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑا سامان قبضہ میں لے کر درجنوں دکانوں کو سیل کر دیا اور متعدد کو بھاری جرمانہ بھی کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوک گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ آٹھ بازاروں سمیت شہر بھر میں کسی کو بھی دوبارہ تجاوزات کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ اگر کسی تاجر نے دکان کے باہر سامان رکھا تو اس کی دکان سیل اور سامان کو ضبط کر لیا جائے گا۔ تاجروں کو چاہیے کہ وہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں تاکہ خریداری کیلئے آنے والوں کو آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں