فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری منسٹری آف واٹر ریسورسز کی ہدایت پر واٹرلیبارٹری نے رکھ برانچ کینال، جھنگ برانچ کینال اور گوگیرہ کینال کی مانیٹرنگ کی۔پانی کے نمونہ جات کے ہر قسم کے ٹیسٹ کئے جائیں گے تاکہ نہروں میں مکس ہونے والے کسی قسم کے گندے پانی کا اندازہ ہوسکے۔پانی کے نمونہ جات نیشنل واٹر کوالٹی لیبارٹری اسلام آباد روانہ کردیئے گئے۔واٹر کوالٹی لیبارٹری نزد الیکشن کمیشن آفس جڑانوالہ روڈ واقع ہے۔




