زرعی یونیورسٹی میں علی خامنہ ای کیلئے فاتحہ خوانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی مرکزی مسجد میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ٹیچرز فورم، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی مسجد کمیٹی اور ڈاکٹر ثمر عباس نقوی کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ قرآن خوانی میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔ شرکاء نے آیت اللہ کی خدمات اور ان کی نمایاں خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں