سٹی کونسل72کی تعمیر و ترقی مشن ہے،عبدالحسیب ٹیپو

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حلقے کی تعمیروتر قی میرا مشن ہے’ خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں نکلا ہوں’ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے عہدوں کے بغیر بھی اہلیان علاقہ کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتے ہوئے حل کروایا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا’ ان خیالات کا اظہار امیدوار سی سی 72 رانا عبدالحسیب ٹیپو نے محلہ جیلانی پورہ اہلیان حلقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا’ اس موقع پر حاجی محمد تفسیر’ حاجی عبداللطیف’ ملک حاجی محمد اسلم’ ملک عطاء محمد شہزاد’ شفیق سلطان’ سعد اظہر’ حافظ توقیر’ عبدالنعمان و دیگر شخصیات موجود تھیں’ انہوں نے کہا کہ اگر سی سی 72 کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے چیئرمین منتخب کیا تو حلقے کی محرومیوں کو ختم کر کے دم لوں گا’ سٹریٹ لائٹس’ سیوریج کی نئی لائنیں اور کارپٹ سڑکیں میرے حلقہ کی مقدر بنے گی اور ہم سب مل کر اپنے علاقے کی تعمیروترقی کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے’ اگر ہم نے یونہی اتحاد و اتفاق سے الیکشن لڑا تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم کامیاب نہ ہوں’ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے واشگاف الفاظ میں رانا عبدالحسیب ٹیپو کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ آپ جیسا شخص ہی ہمارا لیڈر ہونا چاہئے جو دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتا ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتا جب تک اسے حل نہ کر لے’ انشاء اللہ جیت عبدالحسیب ٹیپو کی ہی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں