عیدالفطرپر فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنیکی ہدایت

لاہور (بیوروچیف) محکمہ داخلہ پنجاب کی عیدالفطرسکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ نمازِ عید کے دوران 3 ٹئیرز پرمبنی فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں،تمام عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے، اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے،عبادت گاہوں کیلئے ایک مرکزی داخلی دروازہ رکھا جائے،اہم مقامات پرخصوصی پکٹس قائم کی جائیں جہاں سکیورٹی اہلکار حفاظتی کٹ میں ہوں، خواتین نمازیوں کیلئے عبادت گاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے ذریعے ضروری آپریشن مکمل کیے جائیں، واک تھروگیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں اور عبادت گاہوں میں بذریعہ میٹل ڈٹیکٹر جسمانی تلاشی لی جائے، مناسب پارکنگ ایریاز پنڈال سے محفوظ فاصلے پر مختص کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں