قاتل ماموں اور اسکے ساتھی کو عمر قید و جرمانہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اعجاز رضا نے تھانہ سمندری کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بھانجے کے قاتل ماموں اور اس کے ساتھی کو عمر قید اور مجموعی طور پر 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق 18دسمبر 2023ء کو 463 گ ب میں جائیداد کے تنازعہ پر میاں فہیم اور اس کے ساتھی غلام مرتضیٰ نے فائرنگ کر دی، گولیوں کا نشانہ بن کر توصیف احمد زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقتول توصیف ملزم فہیم کا بھانجا تھا۔ تاہم پولیس نے چالان مکمل کر کے عدالت کو بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم فہیم اور غلام مرتضیٰ کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ، چھ ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں