صدر زرداری کی قازقستان کے صدر کو مبارکباد

ا سلام آباد (بیورو چیف)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف اور قازقستان کے عوام کو آئینی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت اور ریفرنڈم کے حق میں وسیع حمایت اس بات کا مظہر ہے کہ قازقستان کے شہری اپنے ملک کی مسلسل ترقی اور خوشحالی پر اعتماد رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں