2بھائیوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر ڈالا

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میںدو افراد نے فائرنگ کرکے چوبیس سا لہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 315 ج ب کا لا پہاڑ کے محمد لطیف کا 24 سا لہ بیٹا شا ن لطیف اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ گاؤ ں مذکور کے دونو ں بھائی علی عثما ن اور علی رحما ن مسلح ہو کر آ گئے اور شا ن لطیف پر فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ملزما ن موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں سے مخدوش حا لت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل ریفر کردیا گیا جہا ں پر وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گوجرہ منتقل کی جہا ں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں