کھیل کے دوران کرائوڈ کے بغیر مزہ نہیں آتا

لاہور(سپورٹس نیوز)لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے کہاہے کہ اچھا ہوا میں جلد پاکستان آ گیا ،موسم سے ہم آہنگ ہو گیا ہوں اتنی سردی کی توقع نہیں تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کہا کہ اچھا ہوا میں جلد پاکستان آ گیا موسم سے ہم آہنگ ہو گیا ہوں اتنی سردی کی توقع نہیں تھی۔سکندر رضا نے کہا کہ دعا کر رہا ہوں جلد حالات ٹھیک ہوں اور کراوڈ کی واپسی ہو کراوڈ کے بغیر مزہ نہیں آتا ، ہمارے تین چار پلئیرز ریلیز ضرور ہوئے ہیں لیکن تین چار ایسے بھی آئے ہیں جن پر ہماری نظریں تھیں ، ہماری بنچ اسٹرنتھ بہت اچھی ہے جس کا فائدہ ہو گا ، ہم پہلے بھی ٹائٹل کا دفاع کر چکے ہیں کوشش ہو گی اور مجھے یقین بھی ہے کہ ہم دفاع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا لاہور قلندرز سے یہی تعلق ہے کہ میں لاہور قلندرز ہوں اور لاہور قلندرز میں ہوں ، میں محنت پر یقین رکھتا ہوں اور پروفیشنل انداز میں آگے بڑھتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں