قتل یا خودکشی؟ نوجوان کی پھندا لگی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ مکھن والا پل کے قریب نوجوان کی پھندا لگی نعش برآمد’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قتل یا خودکشی سمیت مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 119 ج ب کے رہائشی نیاز علی نے بتایا کہ اس کا بھائی شہباز علی گھر سے کام کاج کیلئے گیا واپس نہ آیا اور وہ اسکو تلاش کرتے رہے، فون بھی بند جا رہا تھا۔ تاہم اطلاع ملنے پر مکھن والا پل کے قریب پہنچے تو اس کے بھائی شہباز علی کی گلے میں پھندا لگی نعش پڑی تھی۔ مقتول کے بھائی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر کے نعش پھینک دی۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں