اسلام آباد (بیورو چیف)سعودی عرب سے خام تیل کے ایک جہاز کا انتظام ، کویت سے بھی یقین دہانی حاصل کر لی گئی ۔ذرائع کے مطابق مارچ میں سعودی عرب کی یانبو بندرگاہ کے ذریعے خام تیل کا ایک جہاز، عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے 5اور ڈیزل کا 1کارگو لایا گیا ۔ پاکستان نے کویت سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی یقین دہانی حاصل کر لی۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن ڈیزل اور جیٹ فیول فراہم کرے گی ۔ وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق تمام خلیجی ممالک سے رابطے کر رہے اور مصنوعات کی بلاتعطل سپلائی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں۔ 24گھنٹے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 118ڈالر سے گر کر 99ڈالر تک آگئی۔امریکی خام تیل بھی 104ڈالر سے کم ہوکر 97ڈالرپر فروخت ہوتا رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں 60فیصد تک اضافہ ہوگیا تھا۔ جو اسی کی دہائی کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔




