فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری شخصیت میاں شاہد وحید اور ڈی ایس پی میاں عامر وحید کی چچی’ میاں عمر مجید کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں ان کی رہائش گاہ محلہ گورونانک پورہ گلی نمبر 11دوسرے چوک میں ہے۔ نمازِ جنازہ آج 02 اپریل 2026ء بروز جمعرات بعدازنماز مغرب جامع مسجد جناح کالونی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ پابند صوم وصلوٰة’ نیک سیرت اور اسلامی اقدار سے گہری عقیدت رکھنے والی خاتون تھیں جو زندگی بھر عالم اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی’ ترقی وخوشحالی کیلئے دعاگو رہیں۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔



