پیٹر سڈل نے پی ایس ایل کو آسٹریلوی طرز کی لیگ قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس نیوز)ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آسٹریلیا کی طرز کی لیگ قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل میں زیادہ فرق نہیں دیکھا آسٹریلیا کی طرح ایک لیگ ہے۔پیٹر سیڈل نے کہا کہ ایونٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، دو وینیوز پر میچز ہیں اس لیے کنڈیشنز ایک جیسی رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں