لاہور(سپورٹس نیوز) کراچی کنگز کے اسپنر ایڈم زمپا نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑنے کا فیصلہ دلچسپی کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ کم معاوضے کی وجہ سے کیا، فرنچائزز کی طرف سے زیادہ توجہ بھی نہیں مل رہی تھی۔ایک انٹرویو میں آسٹریلوی لیگ اسپنر نے بتایا کہ آئی پی ایل میں ان جیسے کھلاڑیوں کو اتنی رقم نہیں ملتی۔




