ورلڈ اسکواش کوالیفائرز عاصم خان کامیاب۔ حمزہ خان کو شکست

لاہور (سپورٹس نیوز) ورلڈ اسکواش کوالیفائرز میں عاصم خان نے کامیابی اپنے نام کی جبکہ حمزہ خان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ایشین کوالیفائر میں سیکنڈ سیڈ عاصم خان نے پہلے رائونڈ میں جاپان کے ناوکی ہایاشی کو 3-0 سے مات دی۔عاصم خان نے 40 منٹ تک جاری رہنے والا مقابلہ11-7، 12-10، 11-7 کے اسکور سے جیت لیا۔سیڈ نمبر 7 اور سابق ورلڈ جونیئر چیمپئن حمزہ خان کوالیفائرز کا پہلا راونڈ ہار گئے، انہیں ہانگ کانگ کے منگ ہونگ تینگ نے 3-1 سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں