انسٹاگرام پر لڑکیاں شادی کی پیشکش کرتی ہیں

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد رندھاوا نے انکشاف کیا ہے کہ انسٹاگرام پر ڈی ایم میں لڑکیاں شادی کی آفر کرتی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اداکار احمد رندھاوا نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر ڈی ایم میں شادی کی پیشکش کی جاتی ہے اور ملنے کے لیے بھی بلایا جاتا ہے لیکن میں کوئی جواب نہیں دیتا۔شادی کے سوال پر اداکار نے کہا کہ انشا اللہ جلد شادی کرنے کا ارادہ ہے۔احمد رندھاوا نے کہا کہ انڈسٹری پسند نہ پسند کا کوئی معاملہ نہیں ہے، نیپوٹزم ہے جو ہر جگہ پر ہی ہوتی ہے۔اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں خوبصورتی معنی رکھتی ہے اگر کوئی جازب نظر تو اس کو کچھ کردار ایسے ہوں گے جو نہیں مل پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں