ساس بن چکی ہوں لیکن ابھی شادی کی پیشکش ہوتی ہے’ کرن خان

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ و میزبان کرن خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں ساس بن چکی ہوں لیکن اب بھی شادی کی پیشکش ہوتی ہے۔پاکستان کی معروف اداکار و میزبان کرن خان نے اپنی عمر اور اب تک شادی کی پیشکش موصول ہونے سے متعلق انکشاف کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کرن خان نے انکشاف کیا کہ میرا بیٹا اب 27 برس سے زائد کا ہو چکا ہے جبکہ میں اب ساس بھی بن چکی ہیں پھر بھی مجھے شادی کی پیشکش ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اہلیہ کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہے، سخت مزاج ساس نہیں بلکہ بیٹے کے انتخاب پر خوش ہوں، کبھی بھی بہو کی طرز زندگی میں مداخلت نہیں کرتی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے ابتدا ہی سے اپنے بیٹے کو اپنی پسند سے شادی کرنے کی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں