خاتون کی جائیداد کے جعلی کاغذات تیار کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے خاتون کی جائیداد کے جعلی کاغذات تیار کر کے زمین فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم رانا شاہد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق درخواست گزار اکرم نے بتایا کہ ملزم رانا شاہد سکنہ 295 ج ب نے دیگر ساتھیوں سے مل کر شمائلہ نامی خاتون کی 96کنال اراضی کے جعلی وبوگس کاغذات تیار کر کے زمین فروخت کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران درخواست گزار سے 2لاکھ 60ہزار کی رقم بھی وصول کی تھی جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سعید اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم رانا شاہد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں