ٹرائی کے بہانے ملزم خاتون کی کار لے اُڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزم ٹرائی کے بہانے خاتون کی قیمتی گاڑی لیکر رفوچکر ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق نیوخالدہ آباد کی رہائشی عابدہ پروین نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اسکی قیمتی کار ٹرائی کے بہانے لیکر گیا واپس نہ آیا۔ گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں