فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کالونی کے رہائشی احمد فیصل ولد فیصل کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر اپنے سر میں گولی مار دی۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو احمد فیصل خون میں لت پت پڑا تھا۔ اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔



