فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر بلوچنی اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20سالہ اعتزاز ولد محمد سعید ناصر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ شیخوپورہ روڈ پر اڈا بلوچنی کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا کر گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتیہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو موٹرسائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاہم نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔



