فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا پی اے بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نو سر باز پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے دکاندار علی حسنین نے قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ نو سر باز احمد ارشاد ولد ارشاد اس کے پاس آیا اور اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا پی اے ہوں اور اشیاء خود و نوش کے بارے پوچھنے لگا اور باتوں میں شک ہونے پر دکاندار جمع ہو گئے اور اس کو ثبوت پیش کرنے کہا تو وہ لیت و لعل سے کام لینے لگا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون علی اکبر اس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نو سرباز کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔




