فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار شخص زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 142 رب کا رہائشی 39سالہ اعجاز حسین ڈیوٹی پر جانے کیلئے گھر سے موٹرسائیکل پر نکلا جب وہ مین روڈ پر پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار نے پیچھے سے ٹکر ماری تو موٹرسائیکل سوار اعجاز سڑک پر گر کر بری طرح زخمی ہو گیا اور حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو اعجاز حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔دریں اثنا ئ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے محنت کش کی10سالہ بچی کو کچل دیا، تفصیل کے مطابق471گ ب غوثیہ کالونی کے رہائشی شہباز کی10سالہ بچی حلیمہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ چادر تانی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی پر آیا اور بچی کو روندتے ہوئے فرار ہو گیا، مضروبہ کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکی۔




