نامعلوم ملزمان نے چھری کے وار کر کے نوجوان کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ 80 مربع کے قریب نامعلوم افراد نے نوجوان کو چھری مار کر لہولہان کر دیا’ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مونیانوالہ کا رہائشی 20سالہ علی حمزہ ولد لیاقت علی 80مربع کے قریب جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حملہ کر دیا’ چھریاں لگنے سے اس کی گردن اور ہاتھ زخمی ہو گئے۔ تاہم اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں