فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے 3 تاجروں کے ایک کروڑ سے زائد رقم لیکر رفوچکر ہو گئے، رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے’ جیل روڈ کے رہائشی عرفان نے سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم باقر نے کاروبار کیلئے 65لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ جبکہ لیاقت روڈ کے تاجر مظفر کا کہنا ہے کہ ملزم زوہیب نے 30لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں سوترمنڈی کے تاجر شاہد لطیف نے بتایا کہ ملزم نواز نے 10لاکھ 50ہزار کا مال لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔




