ویگن نہر میں گرنے سے 45سالہ شخص ڈوب گیا

چنیوٹ (نامہ نگار) ہائی ایس ویگن کا ٹائرپھٹنے سے ویگن بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی ریسکیو 1122کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں ساہیوال روڈ ترکھانہ والا کے قریب ایک ہائی ایس ویگن کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر ولہ لنک نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص 45سالہ انصر ولد فیاض سکنہ فیصل آباد جاں بحق ہوگیاجبکہ 30سالہ ارم زوجہ افتخار،32سالہ محمد اکرم ولد فیاض،07سالہ محمد عبداللہ ولد اکرم،45سالہ نسیم دختر طالب،13سالہ عبداللہ ولد فیض رسول،38سالہ نادیہ زوجہ فیض رسول ساکنان فیصل آباد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اور ڈیڈ باڈی کو نہر سے نکال لیا گیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں