صفدرآباد(نامہ نگار)محلہ اسلام پورہ سانگلہ ہل کے 52 سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا لیں ہسپتال منتقل۔اطلاعات کے مطابق اسلام پورہ سانگلہ ہل کے ایک 52 سالہ شخص نے گھریلو ناچاقی پردلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاںکھا لیں اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر الائید ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔پولیس تھانہ سٹی سانگلہ ہل نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔




