تاندلیانوالہ (نامہ نگار) 5دن گزر گئے مگر تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 431گ ب کے مکین آج بھی اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث پورے گائوں کی بجلی بند ہے، لیکن افسوس کہ ستیانہ سب ڈویژن کی جانب سے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔پانی کی قلت اور روزمرہ زندگی کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے، مگر تاحال نہ ٹرانسفارمر تبدیل کیا گیا اور نہ ہی بجلی کی سپلائی بحال ہو سکی۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود صرف تسلیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ پورا گاں گزشتہ پانچ دنوں سے اذیت میں مبتلا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور چک نمبر 431گ ب میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




