ایران پڑوسی ملکوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے (اداریہ)

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل میں جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بننے سے کبھی انکار نہیں کیا انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت کہانیوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے ان کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف اور شکریہ عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی ساکھ کھ منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بیان مغربی اور بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود ان کے آلہ کاروں کی جانب سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا خاتمہ کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ الحمدﷲ… ایک مخلص امن ثالث کے طور پر پاکستان کا قد برقرار ہے اور مخالفین کا مذموم پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے پاکستان تمام اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے علاقائی امن کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گا تاکہ مایوس اور دشمن ریاستوں اور غی ریاستی عناصر کو ناکام بنایا جا سکے عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں عراقی وزیر خارجہ نے اپنی عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت کی ویڈیو شیئرکی اور ”پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا علاوہ ازیں پاکستانی نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ایکس پیغام پر ری ٹوئٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کیلئے میرے پیارے بھائی کے الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کی وضاحت کا دل سے شکریہ،، ایران کا پڑوسی ملکوں سے مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار خوش آئند ہے اور یہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے ناگزیر ہے ایران پاکستان کا برادر اسلامی ملک اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی پائی جاتی ہے ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل کی جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور پاکستان مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے کہ فریقین کو ایک میز پر لا کر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف’ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مثبت کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان کے مثبت کردار کی عالمی راہنمائوں کی جانب سے تعریف کی جا رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ بندی کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔ ایران پاکستان کی ثالثی میں مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے مذاکرات کے لیے تیار ہے یہ بات انتہائی خوش کن ہے کہ ایران پاکستان پر بھرپور اعتماد کرتا ہے پاکستان کی کوشش ہے کہ امریکہ’ اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کے ذریعے حل نکل آئے اس حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں امید ہے کہ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کی فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش ضرور کامیاب ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں